I share Islamic and Historical books on this Blog Thanks for Supporting

صفحات

تازہ ترین

اتوار، 2 اگست، 2020

سیرت رسول عربی ﷺ قسط 9

الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یا رسول اللہ ﷺ

الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یا حبیب اللہ ﷺ


سیرت رسول عربیﷺ


قسط9

مصنف: علامہ پروفیسر نور بخش توکلی صاحب


ترتیب و تدوین: بندہ ناچیز: #محمدحامدرضوی


پیشکش: تحریری کتابیں/محمد حامد رضوی


تولد_شریف


جب حمل شریف کو چاند کے حساب سے پورے نو مہینے ہو گئے تو حضور اقدس(صلی اللہ علیہ وسلم)
۱۴ ربیع الاول کو دو شنبہ کے دن فجر کے وقت کہ ابھی بعض  ستارے آسمان پر نظر آ
رہے تھے پیدا ہوئے ۔ دونوں ہاتھ زمین پر رکھے ہوئے ۔ سر آسمان طرف اٹھا ہوئے (جس سےآپ اپنے علو مرتبہ کی طرف اشارہ فرما رہے تھے ) بدان بالکل پاکیزہ اور تیز بو کستوری کی طرح خوشبودار ختنہ کیے ہوئے ۔ ناف بریدہ۔ چہرہ چودھویں رات کے چاند کی طرح نورانی ۔ آنکھیں قدرت الہی سے سرمگیں ۔ دونوں شانوں کے درمیان مہر نبوت درخشاں ۔ آپ کی والدہ نے آپ کے
دادا عبد المطلب کو جو اس وقت خانہ کعبہ کا طواف کر رہے تھے بلا بھیجا۔ وہ حضرت کو دیکھ کر بہت خوش
ہوئے۔ اور بیت اللہ شریف میں لے جا کر آپ کے لیے صدق دل سے دعا کی اور اللہ تعالی کی اس نعمت عظمی کا شکریہ ادا کیا۔ آپ کے چاچا ابولہب کی لونڈی ثویبہ نے ابولہب کوتولد شریف کی خبر دی تو
اس نے اس خوشی میں ثوبیہ  کو آزاد کردیا۔
حضرت جس مہینے میں پیدا ہوئے۔ اس کا نام توربیع تھاہی مگر وہ موسم بھی ربیع (بہار) کا تھا۔
کسی نے کیاہی خوب کہا ہے

ربيع في ربيع  في ربيع     ونور فوق نور فوق نور

تولد_شریف_کی_خوشی_کاثمرہ

ابولہب کی موت کے ایک سال بعد حضرت عباس نے خواب میں ابولہب کو برے حال میں دیکھا۔ پوچھا تجھے کیا ملا؟
ابولہب نے جواب دیا:
لم الق بعد کم غير انی سقيت في ھذہ  بعتاقتی ثويبة.
تمہارے بعد مجھے کچھ آرام نہیں ملا سوائے اس کے کہ پیر کو آزاد کرنے کے سبب
سے بمقدار اس ( مغاک میان ابہام و سبابہ ) کے پانی مل جاتا ہے جسے میں پی لیتا ہوں ۔
اس حدیث (صحیح بخاری کتاب النکاح باب امھتکم التی ارضعنکم ، نیز زرقانی علی المواہب جز اول ص۳۸ ) عروه بن زبیر کا مطلب یہ ہے کہ ابولہب  بتا رہا ہے کہ میرے اعمال رائیگاں گئے سوائے ایک کے اور وہ یہ کہ میں نے حضرت کی ولادت کی خوشی میں اپنی لونڈی ثویبہ کو آزاد کردیا
تھا۔ اس ایک عمل کا فائدہ  باقی رہ گیا۔ اور وہ یوں ہے کہ اس کے بدلے ہر دوشنبہ ہو ابہام و سبابہ کے درمیانی مغاک کی مقدار مجھے پانی مل جاتا ہے جسے میں انگلیوں سے چوس لیتا ہوں اور عذاب میں تخفیف ہو جاتی ہے۔ یہ حضور رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم)  کی خصوصیات سے ہے۔ ورنہ  کافر کا کوئی عمل فائدہ نہ دے گا۔
فقر توکلی گزارش کرتا ہے کہ جب حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کے تولد شریف پر خوشی منانے سے ایک کافر کو فائدہ پہنچا تو قیاس کیجئے کہ ایک مسلمان جو ہر سال میلاد شریف کراتا اور حضور احمد مختار (صلی اللہ علیہ وسلم) کے تولد شریف پر خوشیاں مناتا اس دار فانی سے رخصت ہوجائے تو اسے کس قدر فائدہ پہنچے گا۔

تولدشریف_کےوقت_خوارق:

تولد شریف کے وقت غیب سے عجیب و غریب اور خارق عادت امور ظاہر ہوئے تا کہ آپ کی نبوت کی بنیاد پڑ جائے
اور لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ آپ الله تعالی کے برگزید و پسند یدہ ہیں اور ان کے نور سے حرم شریف کی پست زمین اور ٹیلے روشن ہو گئے۔ آپ کے ساتھ ایسا نور نکلا کہ مکہ مشرفہ کے رہنے والوں کو ملک
شام کے قیصری محل نظر آئے ۔ شیاطین پہلے آسمانوں پر چلے جاتے اور کاہنوں کو بعض مغیبات کی خبر دے دیتے تھے اور وہ لوگوں کو کچھ اپنی طرف سے ملا کر بتادیا کرتے تھے۔ اب آسمانوں میں ان کا آنا جانا بند کر دیا گیا۔ اور آسمانوں کی حفاظت شہاب ثاقب سے کر دی گئی ۔ اس طرح وحی غیر وحی
میں خلط ملط ہوجانے کا اندیشہ جا تارہا۔
 شہر مدائن  میں محل کسری پھٹ گیا اور اس کے چودہ کنگرے گڑپڑے۔ اس میں اشارہ تھا کہ چودہ حکمرانوں کے بعد ملک فارس خادمان اسلام کے قبضہ میں آجائے گا( چنانچہ ایسا ہی وقوع میں آیا۔ ان حکمرانوں کے نام یہ ہیں۔ نوشیرواں، ہر مز بن  نوشیرواں ، خسرو پرویز بن ہرمز ، شیرویہ بن خسرو پرواز ارشیربن شیرویہ شہریار یا شہر یراز  کسری بن شیرویہ ( بقول بعض بن پرویز ) ملکہ بوران ،ہمشیرہ  شیرویہ فیروزخفش، ارزمیدمنت،
ہمشیرہ شیرویہ، خرزاد خسروانہ اولاد، پرویز بن ہرمز، ابنِ مہر جنس از نسل ارو شیر بن بابک، فیروز بن مہران جنس یزد بن شہر یاربن پرویز)
 فارس کے آتش کدے ایسے سرد پڑ گئے کہ ہر چندان میں آگ جلانے کی کوشش کی جاتی تھی

مگر نہ جلتی تھی  بحیرہ ساوہ جو ہمدان وقم کے درمیان چھ میل لمبا اور اتنا ہی چوڑا تھا اور جس کے کناروں پر شرک و بت پرستی ہوا کرتی تھی
یکایک بالکل خشک ہو گیا۔ وادی ساوہ(شام و کوفہ کے درمیان) کی ندی جو بالکل خشک تھی لبا لب بہنے لگی

صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم
درود شریف ضرور پڑھا کریں

#جاری_ہے


https://www.facebook.com/Hamidrazvi27/

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

مینیو